نافو کا قومی تھیما مادری زبان کانفریس 2014
NAFOs nasjonale Tema morsmålskonferanse 2014
نافو ساندنس کمیون کے تعاون سے دو روزہ قومی تھیما مادری زبان کانفرنس ۲۰ اور ۲۱ نومبر کو منقعد کیا گیا ۔ یہ کانفرنس دو لسانی اساتذہ ، بارنے ہاگے اسسٹنٹ اور مادری زنان کے اساتذہ جو بارنے ہاگے میں کام کرتے ہیں کے لئے نہایت موزوں تھا اس کے علاوہ والدین کی انجمنوں کے لئے بھی موزوں تھا۔
ہر سال یہ کانفرنس بہت مقبول ہوتا جا رہا ہے۔اس سال کی کانفرنس کی مقبولیت کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ شرکاء کی تعداد اخر ی تاریخ ختم ہونے سے پہلے ہی بھر گی تھی۔ بہت سے لوگوں کو بہت زیادہ خواہش ہونے کے باوجود جگہ نہیں مل سکی۔
اس کانفرنس کا کچھ حصہ آپ نارویجین سائڈ میں ہر لیکچر دینے والوں کی تصویروں کو دبا کر دیکھ سکتے ہیں
کانفرنس کی ابتدا ساندنس کمیون کی ڈائریکٹر محترمہ کاری بینتے دائے نے کیا پھر اس کے بعد تھرونس اسکول کے بچوں نے بہت خوبصورت گانا گایا۔
کانفرنس کے پہلے دن گھروں، بارنے ہاگوں اور اسکولوں میں مادری زبان کی اہمیت پر ایک مجموعی نقطہ نظرکے ساتھ جاٗئزہ لیا گیا. کانفرنس کے دوسرے موضوعات اساتذہ کا تعاون خصوصی نورشک زبان سیکھانے والے اساتذہ کے ساتھ ، ریاضی کے کثیر السانی پس منضر کے ساتھ ، کثیرا سانی کہانیوں پر کام اور والدین کے ساتھ تعاون تھے۔
کانفرنس کا پہلا لیکچر ملٹی لنگ سینٹر کی بینتے سیونسن نے دیا۔ انھوں نے مادری زبان کی گھروں ،اسکولوں اور بارنےہگوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے اپنے تجربات کی مدد سے بچوں اور طالبعلموں کی روزمرہ زندگی میں مادری زبان کے استعمال کی نشان دہی کی ۔ ان کا واضح پیغام تھا کہ بچے اور نوجوان زبان سیکھنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں مگر بارنے ہاگے اور اسکول ان کویہ سہولت فراہم نہیں کرتا ہے اس کے باوجود کہ حکومت مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت کو سمجھتی ہے اقلیتی زبان کے بچوں کو نارویجین زبان میں تعلیم کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔
تصویرکو دبا کر مقرر کی تقریر سنیں
پڑھنے کے لئے یہاں دبا کر دیکھیں اور آپ اسے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں
نافو اور تھیما مادری زبان نے پچھلے دنوں دولسانی کہانیاں بنانے میں بہت محنت کی اور بہت کامیانی حاصل کی ۔نافو کی طرف سے مہدا ذلفقاری اور داستان گو تھورگریم مے لوم ستینے نے ایک دو لسانی کہانی فارسی اور نارویجین میں سنائی ۔کہانی سنانے کے انداز سے یہ دونوں محفل پر چھا گئے ۔بعد میں مہدا نے رہنمائی کی کہ آپ کس طرح اسکول اور بارنے ہاگے میں نافو کی ویب سائڈ کثیرالسانی کہانیاں استعمال کر سکتے ہیں۔
تصویر کو دبا کر پوری کہانی سنیں
پڑھنے کے لئے یہاں دبا کر دیکھیں اور آپ اسے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں
Bruk av flerspraklige fortellinger i barnehage og skole.pdf
استوانگر کے گائوتےسیتے اسکول میں سہ جہتی تعاون کے طریقہ تعلیم کو کافی عرصے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہیگے نارویجن زبان کی استانی اورالبا نی دو زبان کی استانی نے اپنے تجربات اور عملی مثالوں کے ذریعے بتایا کہ کثیرالسانی طالبعلموں کو الفاظ کے ذخیرے کے ذریعے ان کی زبان سیکھنے کی اہلیت میں کس طرح اضافہ ہوا۔ ان کے کام کے طریقے کو ناظرین نے بہت سراہا ۔
تصویر دبا کر آپ دونوں کا لیکچر سن سکتے ہیں
پڑھنے کے لئے یہاں دبا کر دیکھیں اور آپ اسے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں
پچھلے کچھ عرصے سے ریاضی کی اہمیت تھیما مدری زبان میں دوسرا بڑا موضوع رہا ہے۔ ریاضی سینٹر ٹرونڈہائیم کے تعاون سے نافو اور تھیما مادری زبان نے بارہ زبانوں میں ریاضی کی اصطلاحات کو شائع کیا ہے۔
ریاضی، اسکول کے تمام مضامین میں دو لسانی تعلیم میں ایک اہم مضمون ہے۔ نئے آنے والے طالبعلموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دونوں زبانوں میں متوازی طور پر مہارت رکھتے ہوں۔
ساندنس کمیون کے معلوماتی فیکٹری کی مارتھا واسدو نے اس مضوع پر ختاب کیا۔ انھوں نے تاریخ کے مختلف ادوار کے ریاضی اور گنتی کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔
تصویر دبا کر آپ پوری تقریر سن سکتے ہیں
پڑھنے کے لئے یہاں دبا کر دیکھیں اور آپ اسے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں
کانفرنس کے آخری موضوع میں یاسمین ناز نے اسکول اور گھر کے تعاون کے بارے میں بیان کیا۔ موضوع(ہم سب ساتھ ہیں)میں یاسمین نے بطور استانی اور دولسانی ماں ، کلاس روم میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔انھوں نےاسکول اور بارنے ہاگے میں بحثیت استاد اپنی زمہ داری کے بارے میں بتایا کہ والدین کو باہم گفتگو کے ذریعے ان کی زبان میں معلومات پہچانے کے لئے محنت کرنی ہو گی تاکہ وہ بات کو سمجھ کر کسی نتیجے پر پہنچ سکیں۔
تصویر دبا کر آپ پوری تقریر سن سکتے ہیں
پڑھنے کے لئے یہاں دبا کر دیکھیں اور آپ اسے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں
کانفرنس کا دوسرا دن ۱۳ مادری زبانوں جو تھیما مورشمول سے منسلک ہیں جن میں عربی ، داری ، کردی ، سورانی ، لیٹوانسک، فارسی ، پولش، سومالی ، تامل ، تھائی ، تھگرینیا ، ترکش ، اور اردو پر مشتمل ہیں انھوں نے اس لسانی کانفرنس میں یہ فوکس کرنا تھا کہ تھیما مورشمول کی سائڈ کو بارنے ہاگے اور اسکول میں کس طرح استعمال کیا جائے ۔ تجرباتی تبادلہ خیال اور نیٹ ورک کس طرح بنایا جائے۔
رخسانہ ارشد نے ۲۱ نومبر کو کانفرنس کے دوسرے دن کا آغاز کیا پھر شرکا نے اپنا تعارف اور اسکولوں اور بارنے ہاگے کے تجربات بیان کئے۔
یاسمین ناز نے دولسانی بچوں میں زبان سیکھنے کی ترقی کے بارے میں بیان کیا ۔حاضرین نے نہانت دلچسپی سے لیکچر کو سنا اور مباحثے میں حصہ لیا۔ حاضرین اس بات پر متفق تھے کے وہ اس طریقے کار کو اپنے اسکول اور بارنے ہاگے میں استعمال کر سکتے ہیں۔
پھر رخسانہ ارشد نے تھیما مادری زبان کی مکمل تاریخ بیان کی ۔اور اردو کا ویب سائڈ دکھایا۔ گفتگو کے ذریعے یہ طے پایا کہ اس ویب سائڈ کو اسکول اور بارنے ہاگے میں زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اس صفحے سے متعارف کرایا جائے۔ والدین کی میٹنگ میں سارے ویب سائڈ کو دکھایا جائے