nafo
Bildetema
Lexin-Ordbøker på nett
Flerspråkige Verb
Flerspråklige fortellinger
Matematikk begreper
Veiledning till foreldre
Skolekassa
Tospråklige undervisningsopplegg
NAFOs filmer
Lumbrikus

بیلدے  تھیما  کیا ہے؟   Bildetemabildteman 1
بیلدے تھیما  عبارت اور آواز کے ساتھ نارویجین اور مختلف  مادری زبانوں پر مشتمل ایک تصویری لغت ہے۔ یہ لغت کثیر السانی بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی طور پر بنائی گئی ہے ۔ جسے  نرسری اور پرائمرری اسکول میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیلدے تھیما لغت کو مرکزی عنوانوں مثلاً کپڑے ، قدرت اور مناظر، کھیل کود ، پالتو جانور اور کیڑے مکوڑے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر مرکزی عنوانوں کو مزید مختلف دہلی عنوانوں میں بانٹا گیا ہے۔ آپ خود لغت بیلدے تھیما میں اپنی زبان چن سکتے ہیں۔

فہرست کے صفحے پر آپ تسویری عنوان کو  جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں کلک کر کے دبا سکتے ہیں۔ یہاں آپ چیزوں کے نام اور اس کے تلفظ  چیزوں پر کلک کر کے نارویجین اور اپنی چنی ہوئی حسب خواہش زبان میں سن سکتے ہیں۔

فہرست پر واپس آنے کے لئے گھر کے نشان پر کلک کریں۔ آپ مختلف زبانوں کی تبدیلی کے لئے سیدھے ہاتھ پر دیے ہوئے زبانوں

بیلدے تھیما کو کیوں استعمال کریں؟

Bildetema20fugler۔ اصطلاحات کو سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھانے اور مدد کے لئے۔

۔ کثیر الثانی طالبعلموں کی الفاظ کی صلاحیت میں اضا فے کے لئے،خاص طور پر جن کو نارویجین سیکھنے کی خصوصی تعلیم دی جاتی ہے۔

۔ نارویجین اور دوسری زبانوں مین الفاظ کو کس طرح ادا کیا جاتا ہے ان کو سننے کے لئے۔

۔ اسکول اور بارنے ہاگے میں مختلف زبانوں کی کئی پہلوں کو ظاہر کرنے کے لئے۔

۔ اسباق میں مدد فراہم کرنے کے لئے ۔      

۔ والدین کے ساتھ بہترین تعاون بڑھانے کے لئے۔

۔ روزمرہ کے معاملات کے رابطے میں مدد کی فراہمی کے لئے۔

۔ طالبعلموں کو حسب ضرورت متبادل تعلیم کی فراہمی کے لئے

بیلدے تھیما کیسے استعمال کریں؟

Bbildetema۔ بیلدے تھیما کو اسکول اور بارنے ہاگے کے والدین اور اساتذہ کے سامنے پیش کریں۔

۔ بیلدے تھیما کواسکولوں میں خصوصی طور پر زبان سیکھنے کے لئے استعمال کریں۔

۔ بیلدے تھیما کو وہاں استعمال کریں جہاں روزمرہ کے حالات میں مدد کی ضرورت ہو۔

۔ تصویر دیکھیں ،تلفظ سنیں اور پھر اس کو دھرائیں ، لکھنے کا طریقہ دیکھیں ، پھر اس کو مادری زبان ،نارویجین اور دوسری زبانوں میں تبدیل کریں۔

۔ بیلدے تھیما کو مضمون کی عبارت بنانے میں استعمال کریں۔

۔ یاداشتی کھیل اور لفظی کارڈ بنانے میں استعمال کریں۔

۔ منتخب تصویریں اور اصطلاحات کی وضاحت کو ڈھونڈنے اورلکھنے کے لئے استعمال کریں۔

۔ طالبعلم اپنی الفاظ کی لغت تصویروں کے ساتھ بنائیں ۔

۔ کسی بھی مضمون میں کوئی بھی عنوان کے مطابق آسان زبان میں پڑھنے والی کتاب بنائیں۔

۔ ایک جیسے لکھائی اور تلفظ کو نارویجین اور مادری زبان اور دوسری زبانوں میں تبدیل کریں اور مقابلہ کریں۔

۔ بیلدے تھیما سے تصویریں کاپی کریں۔

۔ کلاس میں کثیرالسانی پوسٹر بنائیں۔

۔ دولسانی اساتذہ کے تعاون سے لفظوں کی فہرست ( لغت ) بنائیں ۔

۔ اسکول کے سکھانے کے پلیٹ فارم پر عنوان کے صفحوں کو روشناس کرائیں۔

۔ پوسٹر بنائیں ، جس میں طالبعلم لفظی کارڈ خود لگا ئیں ۔ ( مثلا انسانی جسم کے جسمانی حصے )

۔ کثیرالسانی عنوانی لغت یا پوسٹر بنائیں۔

۔ ایسی مشق بنائیں جس میں طالبعلم خود جملے کو مکمل کرنے کے لئے لفظ ڈھوند کر خالی جگہ کو پر کریں۔

۔ بیلدے تھیما کے ساتھ آپ انفرادی یا اجتماعی طور پر کلاس اور طالبعلوں کی ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔

۔ طالبعلم خود فیصلہ کریں کہ وہ حروف کو سیکھنے اور یاد کرنے کے لئے کتنی دفعہ سننا چاہتے ہیں۔

nafo logo Innholdsansvarlig: Sunil Loona , Tel: 67 23 53 44   - www.morsmal.no