Divali // دیوالی

دیوالی ہندو مذہب میں ایک تہوار ہے۔
دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے۔ روشنی اندھیرے کو دور کرنے میں دیوتاؤں کی مدد کرتی ہے۔ برائی پر اچھائی کی فتح ہوگی۔ دروازے پر بتیاں اور رنگولی سجاوٹ مہمانوں اور اچھے دیوتاؤں کا استقبال کرے گی۔ شیطانی روحوں کو دور رکھے گی ۔

دیوالی منانے کا کوئی طے شدہ طریقہ نہیں ہے۔
مختلف مقامات پر مختلف تقریبات ہو سکتی ہیں۔ دیوالی اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں منائی جاتی ہے۔ دیوالی پر، خاندان کے لوگ خوبصورت لباس پہنتے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنے ہاتھوں میں مہندی لگاتے ہیں۔ خاندان اور دوستوں کے ساتھ منانے کا رواج ہے۔ وہ اچھا کھانا، کیک اور مٹھائیاں کھاتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں۔ کچھ لوگ آتش بازی بھی کرتے ہیں۔

ہندو بہت سے خداؤں کو مانتے ہیں۔ لکشمی روشنی، خوشحالی اور دولت کی دیوی ہے۔ ہندوؤں کی خواہش ہے کہ دیوالی کے موقع پر لکشمی ان کے گھر آئے۔ وہ شیطانی روحوں کو دور رکھتی ہے۔ دیوالی دیوتا رام اور دیوی سیتا کے کئی سال کی فرار کے بعد لوٹنے کی یاد میں بھی منائی جاتی ہے۔

دیوالی کے موقع پر ہندو دیوتاؤں کی عبادت کرتے ہیں اور تحائف دیتے ہیں۔ اسے پوجا کہتے ہیں۔ اس کے بعد کھانا، پینا، چراغ اور اگربتّی سامنے رکھا دیا جاتا ہے۔ بہت سے گاتے ہیں یا ناچتے ہیں۔ دیوتاؤں کی مورتیوں کو دھو کر رنگین پاؤڈر سے سجانے کا بھی رواج ہے۔ دیوالی پر، بہت سے لوگ مندروں میں جاتے ہیں اور دوستوں سے ملنے جاتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہیں اور دیوالی کارڈ بھیجتے ہیں۔