Språk og samspill – fra 4 måneder//زُبان اور باہمی تعلقات۔ 4 ماہ سے
کیا آپ جانتے ہیں کہ
اپنے بچّے کے ساتھ کھیلنے اور باتیں کرنے سے آپ دونوں کا اچھا وقت گزرے گا۔ اِس طرح آپ جلد بچّے کے احساسات اور زُبان کی نشونما کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کر دیں گے۔ نومولود بچّے کی نشونما بڑھتی ہے اور وہ زُبان کی آواز یں یا حروف بنانے کی کوشِش کرتا ہے۔
دِل پسند زُبان
زیادہ تر لوگوں کی ”دِل پسند ز بان “ وہ زُبان ہے جس سے وہ اپنے احساسات آسانی سے بیان کر سکتے ہوں اور جس زُبان میں وہ خواب دیکھتے ہوں۔ ”دِل پسند زُبان “وہ زُبان ہے جس میں انسان اپنے آپ کو بہتر اظہارکرواتا ہے۔
آپ بچّے سے بات کرنے میں وہ زُبان استعمال کریں جسے بولنے میں آپ بہتر محسوس کرتےہیں۔

نومولود بچے سے بات کریں
نومولود آپ سے باتیں کرنا چاہتا ہے۔
نومولود بچّے سے باتیں کریں۔ نومولود بچّے کو دیکھیں، سُنیں، اور وہ آوازیں جو بچّہ نکالتا ہے اس کو دوہرائیں، بچّے کے احساسات کو الفاظ دیں۔ بچّے کو ہنسانے اور مُسکرانے کی کوشِش کریں۔
بچّے کو لے کر گھومیں پھریں اور جو کچھ آپ دیکھتے ہیں اس کے بارے میں بچّے سے بات کریں۔

نومولود بچّہ کے لئے گانا گائیں
اپنے بچے کو گانے سنائیں۔
اپنی دل پسند زبان میں گائیں۔
گاتے وقت حرکات اور چہرے کے تاثرات کا استعمال کریں۔
بیشک بچے کے لیےایک ہی گانا کئی بار گائیں ۔ بچہ الفاظ کو کئی بار سن کر سیکھتا ہے!

ایک ساتھ کھیلیں
اپنے بچے سے کھلونے کے بارے میں بات کریں۔ اپنے درمیان کھلونے کو آگے پیچھے کریں۔
اپنے بچے کو مختلف ساخت کے کھلونے دیں، جو آوازیں نکالتے ہیں یا گہرے رنگ رکھتے ہیں – مل کر دریافت کریں!

ساتھ مل کر پڑھیں
اپنے نومولود بچّے کے ساتھ کتابیں دیکھیں۔نومولود بچّے کو تصویریں دِکھائیں اور جو تصویر میں نظر آرہا ہےاُن کے بارے میں باتیں کریں۔اوربچے کو کتابیں چھونے دیں ۔
اپنے بچے کے ساتھ کتابوں کو دیکھنے، پڑھنے اور کھیلنے کی خوشی کو محسوس کریں۔ اگرچہ بچہ ایک وقت میں اتنی دیر تک دلچسپی نہیں دکھا سکتا ہے، لیکن یہ پڑھنا بچے کے لیے ایک اچھا اور اہم آغاز ہے۔
