Språk og samspill – fra 8 måneder//زُبان اور باہمی تعلقات۔ 8 ماہ سے

Denne ressursen er en del av en serie som omhandler tidlig språkutvikling. Serien er delt inn i fire ulike alderstrinn: svangerskap og nyfødt, fra 4 måneder, fra 8 måneder og fra 14 måneder til ca. 2 år. Ressursene gir konkrete råd om interaksjon og samspill med barn i alderen 0 – 2 år som kan bidra til småbarns språkutvikling. Er du fagperson og møter foresatte til samtaler om småbarns språkutvikling, kan du med fordel dele denne ressursen med omsorgspersoner. Ressursene er utviklet av bydel Stovner i Oslo kommune i samarbeid med PPT Oslo. Morsmål.no har tilpasset og oversatt ressursene til flere språk.

کیا آپ کو معلوم ہے کہ

نومولود بچّہ بڑبڑاتا رہتا ہے اوراپنی بات کوسمجھانے کے لئے آواز استعمال کرتا رہتاہے۔ اِس مُدت میں بچّے کی یاداشت بہتر ہونے لگتی ہے اور بچّہ الفاظ پہچانے لگتا ہے حالانکہ اُسے ابھی بولنا بھی نہیں آتا ہے۔ بچّہ زُبان اس طرح سِیکھتا ہے ، کہ جب آپ بچّے سے بات کریں تو الفاظ کو دہرایں۔بچہ بات کرنے اور ایک ہی لفظ کو کئی بار کہہ کر زبان سیکھتا ہے۔
بچّہ آپ کے ساتھ کھیلنا پسند کرتا ہےk

دِل پسند زُبان

زیادہ تر لوگوں کی «دِل پسند ز بان» وہ زُبان ہے جس سے وہ اپنے احساسات آسانی سے بیان کر سکتے ہوں اور جس زُبان میں وہ خواب دیکھتے ہیں۔« دِل پسند زُبان »وہ زُبان ہے جس میں انسان اپنے آپ کو بہتر اظہارکرواتا ہے۔

آپ بچّے سے بات کرنے میں وہ زُبان استعمال کریں جسے بولنے میں آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔


بچّے سے بات کریں

بچّے کو بتائیں کہ آپ جب اس کے ساتھ ہوتے ہیں تو کیا کر تے ہیں،مثال کے طور پہ: “اب میں چمچہ لینے جا رہی ہوں یا جا رہا ہوں تاکہ آپ کو کھانا کِھلا سکوں”۔ اپنی حرکات جو آپ مُختلف حالات میں کرتے ہیں ،اُن کو الفاظ دیں۔

جو آپ دیکھ رہے ہیں ، جو کام ساتھ مِل کر کر رہے ہیں اور جِس چیز میں بچّہ دلچسپی دِکھا رہا ہو اُن کے مُتعلِق بات کریں۔بچّہ پسند کرتا ہے کہ آپ آہستہ اور دھِیمے لہجہ میں بات کریں۔

بچّے کو گانا سُنائیں

جو گانا بچّے کو سُنائیں اُس میں حراکت ڈالیں جو گانے کے مطابق ہوں۔ایسی چیزیں تلاش کریں جنہیں بچہ آواز دینے کے لیے استعمال کر سکتا ہو۔بچّے کو وہ پسند آتاہے۔

نقل و حرکت کے ساتھ بچوں کے گانوں کی مثالیں۔

  • بابا یعقوب
  • چندہ ماما دور کے
  • ابو لائے موٹر کار
  • بُلبُل کا بچّہ

ایک ساتھ کھیلیں

بچّے سے کھِلونوں کے بارے میں باتیں کریں۔ کھِلونوں کو ایک دوسرے کے طرف باہم بھیجیں اور بچّہ کو بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔بچّوں کو دوہرانا پسند ہے اِس لیے آپ وہ باتیں دوہراتے رہیں ۔ باری باری سے کھیل کی قیادت کریں۔

ان سرگرمیوں کی مثالیں جو آپ اپنے بچے کے ساتھ کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں:

  • کھیلیں :اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں سے چھپا کربچے کی طرف دیکھیں اور ہاتھ چہرے سے ہٹائیں اور ” تا ” یا "بھاؤ” بولیں۔
  • ایک ڈِبّے میں کھلونوں کوبھریں اور نکالیں ۔
  • ایک دوسرے کے اوپر رکھنے والے لکڑی کےبلاکس یا اینٹں (بنائیں یا نیچے گِرائیں) ۔

پڑھنے کےاچھّے معمولات بنائیں

جہاں بچّہ کھیلتا ہے وہاں کتابیں موجود رکھیں۔کتاب میں تصویریں دکھائیں اور باتیں کریں جیسا تصویر میں نظر آرہا ہے۔بچّےکو اِشارہ کرنے دیں، صفحے بدلنے دیں اور اس کو کتاب خُود پکڑنے دیں۔

روزآنہ ساتھ مل کر کتابوں کو دیکھنے کے لئے تھوڑا سا وقت نکالیں۔بیشک دن کے درمیان ایک خاص وقت مقرر کر لیں مثال کے طور پہ سونے سے پہلے یا کھانا کھانے کے بعد۔ ضروری نہیں کہ پڑھائی کا وقت د یر تک رہے ۔ کبھی کبھی ایک تصویر ہی دیکھانا کافی ہوتاہے یا پھر کتابیں بدل بدل کر دیکھنے میں زیادہ مزا آتا ہے۔