Vesak // ویساک
ویساک بُدھ مت کا ایک تہوار ہے جو اپریل یا مئی میں پورے چاند کے دن منایا جاتا ہے۔ ویساک کا دن، دنیا بھر کے بُدھسٹ ،بُدھا کی زندگی کی یاد میں مناتے ہیں۔ ویساک پر، بُدھا کی پیدا ئش ان کی بیداری اور ان کی موت منائی جاتی ہے۔
بُدھا 2500 سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام سدھارتھ گوتم تھا اور وہ ایک شہزادہ تھے۔ اگرچہ ان کے پاس وہ سب کچھ تھا جس کی کوئی بھی خواہش کر سکتا تھا، لیکن وہ خوش نہیں تھے کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ ان کے
ارد گرد بہت سے لوگ خوش نہیں تھے۔ بہت سے لوگ بیمار، بوڑھے، اداس یا مر رہے تھے۔ پھر انہوں نے شہزادے کے طور پر اپنی اچھی زندگی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ لوگ کیسے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے تقریباً چھ سال سیکھنے، سوچنے اور مراقبہ میں گزارے۔
آخر کار ایک بڑے درخت کے نیچے بیٹھ کر انہیں وہ جواب مل گئے جن کی وہ تلاش کر رہے تھے۔ وہ سمجھ گئے کہ اچھی زندگی کیسے گزاری جاتی ہے اور اُسی میں خوش کیسے رہ سکتے ہیں۔ وہ بُدھا کے نام سے مشہور ہوئے، جس کا مطلب ہے "سمجھدار”۔ سمجھدار ہونے کا مطلب ہے چیزوں کو بہت واضح طور پر سمجھنا۔ بُدھسٹ اسے بُدھا کی بیداری کہتے ہیں۔ شہزادہ سے بُدھا تک.
بُدھا نے اپنی باقی زندگی دوسروں کو سکھانے میں گزاری جو انہوں نے دریافت کیا تھا۔ انہوں نے لوگوں کو سکھایا کہ زندگی میں مہربان اور ایماندار ہونا کیوں ضروری ہے۔ بُدھا کی موت کے بعد، ان کی تعلیمات زندہ رہیں. یہ وہی تعلیمات ہیں جنہیں آج ہم بُدھ مت کے نام سے جانتے ہیں۔
جب بُدھ مت ویساک مناتے ہیں، تو وہ مندروں میں جاتے ہیں اور ان راہبوں کو سنتے ہیں جو بُدھا کی زندگی کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مندروں کو پھولوں اور موم بتیوں سے سجایا جاتا ہے اوراگربتیاں جلا ئی جاتی ہیں۔ تمام پھول یاد دلانے کے لیے ہیں کہ بُدھا ایک باغ میں پیدا ہوئے تھے۔ بُدھ مت میں کنول کے پھول کی بہت اہمیت ہے۔ جب بُدھا نے باغ میں اپنے پہلے سات قدم رکھے تو ان کے قدموں کے نشانات میں کنول کے پھول اُگ آئے۔ مندر میں، بُدھسٹ ، دھرم اور سانگا (بھکشووئیں اور راہبائیں) بُدھا کے اعزاز میں بُدھا کے مجسموں کے سامنے سجدہ گاہوں میں جھکتے ہیں۔ بہت سے بُدھسٹ بھکشوؤں کو کھانا دینے کے لیے مندر جاتے ہیں۔ کچھ مراقبہ کرتے ہیں، مندروں اور ضرورت مندوں کو پیسے یا چیزیں عطیہ کرتے ہیں۔ بُدھا کے مختلف مجسموں کے سامنے پانی، چاول اور پھل چڑھانے کا بھی عام رواج ہے۔
مکانوں، گھروں اور مندروں کو لالٹینوں اور بُدھسٹ جھنڈوں سے سجایا جانا عام روایت ہے۔ کچھ جگہوں پر لالٹینیں بھی آسمان پر بھیجی جاتی ہیں۔ بہت سے لوگ اچھے جشن کی خواہش کے لیے ویساک کارڈ بھیجتے ہیں۔
کورئین ویساک کے بارے میں فلم
ہندو مت کے بارے میں مزید سیکھیں
Alle bilder er hentet fra Adobe Stock