Språk og samspill – fra 14 måneder // زُبان اور باہمی تعلُقات- 14 ماہ کے بعد
کیا آپ کو معلوم ہے کہ
- بچّہ حرکت کر کے اور آوازیں نِکال کر آپ کو کُچھ بتانے کی کوشِش کرتا ہے۔ بچّہ جو آوازیں بناتا ہے وہ اُس کے لئے خاص مطلب رکھتی ہیں۔
- بچّہ بہت کُچھ سمجھ سکتا ہے جو وہ بول نہیں سکتا اور اُسے اِظہار کرنے کے لئے الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔جب آپ ساتھ ہوں تو آپ سمجھا کر اُس کی مدد کر سکتے ہیں جو بچّہ کر رہا ہے، یاجو کہنے کی کوشِش کر رہا ہے یا جِس بات میں وہ دِلچسپی دِکھا رہا ہے ۔
- یہ عام سی بات ہے کہ چھوٹے بچّے آوازیں مِلا دیتے ہیں یا الفاظ غلط کہتے ہیں۔ یہ زُبان کی نشونُما کا ایک فطری عمل ہے۔ اگر آپ کُچھ پُوچھنا چاہتے ہیں یا بچّے کی زُبان کی وجہ سے پریشان ہیں تو طِبی اِدارے یا بارنے ہاگے سے رابطہ کریں ۔
دِل پسند زُبان
زیادہ تر لوگوں کی «دِل پسند ز بان» وہ زُبان ہے جس سے وہ اپنے احساسات آسانی سے بیان کر سکتے ہوں اور جس زُبان میں وہ خواب دیکھتے ہیں۔« دِل پسند زُبان »وہ زُبان ہے جس میں انسان اپنے آپ کو بہتر اظہارکرواتا ہے۔
آپ بچّے سے بات کرنے میں وہ زُبان استعمال کریں جسے بولنے میں آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

بچے سے بات کریں
جو آپ دیکھ رہے ہیں ، جو کام ساتھ مِل کر کر رہے ہیں یا جِس چیز میں بچّہ دلچسپی دِکھا رہا ہو اُن کے مُتعلِق بات کریں۔ بچّہ آپ کے ذریعے زُبان سِیکھتا ہے۔

روزمرّہ کے عام معمُولات- جیسے کھانا کھانا، نہانا، بچّے کو کپڑے پہنانا یا دانت صاف کرنا- ساتھ مِل کر باتیں کرنے اور سِیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔بچے سے وہ باتیں کریں جو کچھ ہو رہا ہے یا دُوسری چِیزوں کے بارے میں ۔ یہ ایک دُوسرے کے ساتھ وقت گُزارنے کا اچّھا طریقہ ہے اور اس طرح بچّہ نئے الفاظ بھی سِیکھتا ہے۔

بچّے کو اُس کے احساسات سمجھنے میں مدد کریں ۔ اُس کو بتائیں کہ آپ کے خیال میں وہ کیا محسوُس کر رہا ہے، اور دِکھائیں کہ آپ اُسےسمجھ پا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کہیں کہ آپ کو نظر آ رہا ہے کہ بچّہ خوُش ہے، افسُردہ ہے، چِڑچِڑا ہے یا کُچھ اور محسوُس کر رہا ہے۔

اِس بارے میں بھی بات کریں کہ آپ نے اِکھٹّے کیا کیِا یا اگلی دفعہ آپ کیا کچھ کریں گے۔
بچّے کو کہانیاں اور داستان سُنائیں۔

بچّے کو گانا سُنائیں۔
زیادہ تر بچّے موسِقی پسند کرتے ہیں۔ بچّے کے لیے گانا گائیں۔ ایسے گانے گائیں جِس میں آپ حرکت کر سکتے ہیں۔

بچّے کو باہر لے کر جائیں۔
بچّے کے ساتھ باہر وقت گُزاریں۔ جو آ پ دونوں کو نظر آ رہا ہے اور جو محسُوس کر رہے ہیں اُس کے بارے میں بچے سے بات کریں ۔ زیادہ دیر باہر گُھومنا ضروُری نہیں ہے۔

ساتھ میں کھیلیں
بچّے کے ساتھ کھیلیں۔ اُن کھِلونوں سے کھیلیں جِن میں بچّے کو دِلچسپی ہے۔کھِلونوں کے بارے میں اور جو کچھ آپ دونوں کر رہے ہیں اُس کے بارے میں بات کریں ۔

کھیل کو کھیلنے کے طریقے بہت زیا دہ ہیں ! مثال کے طور پر کھیلیں کہ کھِلونا ریچھ آوازیں نکال رہا ہےاور آپ سے بات کر رہا ہے، یا ایک کپ سے پِی رہا ہے۔ یا کھیلیں کہ گاڑی چل رہی ہے یا اُڑ سکتی ہے۔

ساتھ میں پڑھیں۔
بچّے کے ساتھ مل کر کِتابیں دیکھیں۔
کِتاب میں جو کچھ ہو رہا ہے یا جِس طرف بچّہ اِشارہ کررہا ہے اس کے بارے میں باتیں کریں۔ ایک دوسرے کے ساتھ اچّھا وقت گُزاریں-
ایک ساتھ پڑھنے کے لئے ایک خاص وقت مُقّرر کر لیں، مِثال کے طور پر سونے سے پہلے یا کھانا کھانے کے بعد۔




