Språk og samspill – svangerskap til nyfødt//زُبان اور باہمی تعلقات۔ حمل سے نوزائیدہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ
بچّے سے زیادہ بات کرنے سے بچّے کی زُبان کی نشو نما میں بہت ترقی ہوتی ہے
دِل پسند زُبان
زیادہ تر لوگوں کی ”دِل پسند ز بان “وہ زُبان ہے جس سے وہ اپنے احساسات آسانی سے بیان کر سکتے ہوں اور جس زُبان میں وہ خواب دیکھتے ہیں۔” دِل پسندزُبان “وہ زُبان ہے جس میں انسان اپنے آپ کو بہتر اظہار کرواتا ہے۔
آپ بچّے سے بات کرنے میں وہ زُبان استعمال کریں جسے بولنے میں آپ بہتر محسوس کرتےہیں ۔

پیٹ میں
جب بچّہ پیٹ میں ہو توبچّے سے بات کریں یا گانا گائیں ۔ بچّہ آپ کی آواز پہچانتا ہے۔ آپ بچےسے بیشک اپنی «دِل پسند زُبان» بولیں۔ گانا گائیں۔بچّہ آپ کو گاتے ہوئے شوق سے سُنتا ہے۔

نومولود
نومولود آپ سے بات چیت کرتا ہے، چاہے وہ ابھی بول بھی نہیں سکتا ہو۔
نومولود روتا ہے، آوازیں نِکالتا ہے،ہاتھ پیر چلاتا ہے اور چہرے بناتا ہے۔
نومولود پسند کرتا ہے کہ آپ جواب دیں اور آوازیں نکالیں۔ جب آپ نرم آواز میں بات کرتے ہیں تونومولود اسے سب سےزیادہ پسند کرتا ہے ۔

نومولود بچّہ کے لئے گائیں
اپنی ”دِل پسند زُبان “میں گانا گائیں۔ بیشک آپ اپنے بچپن کے گانے استعمال کریں۔

نومولود بچّہ آپ کی طرف متوجہ ہے
نومولود آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپ کی نقل کررہا ہے اور سِیکھ رہا ہے۔
نومولود کے ساتھ بہت سی باتیں کریں جو آپ اُس کے ساتھ اکھٹے کر رہے ہوتے ہیں، مثال کے طور پر کپڑے تبدیل کرنے کی میز پر، جب آپ باہر گھوم پِھر رہے ہوں یا جب آپ کھانا پکا رہے ہوں۔
