Kjærlighet og seksualitet//محبت اور جنسیت

Denne teksten om kjærlighet og seksualitet finnes på flere språk. Teksten er hentet fra Zmekk.no og oversatt til flere språk av morsmål.no etter avtale med Bergen kommune. Tanken er at teksten skal være et supplement til andre læremidler og andre aktiviteter i opplæringen. Det er altså ikke meningen at disse ressursene skal stå alene, men at de kan brukes i innledning til arbeid med temaet.

Teksten kan, for eksempel, brukes sammen med tospråklig lærer for å aktivere elevenes kunnskaper om temaet, og å bidra til at eleven lærer fagspråk.

محبت / پیار کسی کے ساتھ خوش ر ہنے کو کہتے ہیں ۔ زیادہ تر لوگوں کے پاس کوئی نہ کوئی ایسا ہوتا ہے جس سے وہ خوش ہوتے ہیں ۔ وہ والدین، بہن بھائی یا دوست ہو سکتے ہیں۔ رومانوی محبت نام کی ایک چیز بھی ہے، جو کسی عاشق یا شریک حیات کے لیے محسوس ہوتی ہے۔

illustrasjon av en dame og en mann som ser på hverandre og smiler. det er et hjerte i mellom dem.
محبت کسی کو پسند کرنا ہے۔ .

رومانوی محبت کا نظریہ مختلف ممالک اور ثقافتوں میں مختلف ہوتا ہے۔ دوسری چیزوں کے علاوہ، جوڑے ایک دوسرے کو کیسے ڈھونڈتے ہیں اس میں بہت اختلافات ہیں۔ بعض جگہوں پر والدین ہی بچوں کے لیے شریک حیات تلاش کرتے ہیں۔ اسے ارینجڈ میرج (طے کردہ شادی) کہتے ہیں۔

کچھ والدین اپنے بچوں کو کئی مواقع دیتے ہیں کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتے ہیں، اور پھر بچے ان میں سے جسے وہ پسند کرتے ہیں اپنے لیے ایک شریک حیات منتخب کر لیتے ہیں ۔ دوسری جگہوں پر، والدین بچوں سے پوچھے بغیر خود فیصلہ کرلیتے ہیں۔ ناروے میں کسی کی زبردستی شادی کرنا غیر قانونی ہے، لیکن اگر بچہ چاہے تو والدین اس کے سامنے تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔

illustrasjon av en jente som ser på tre menn
ناروے میں کسی کی زبردستی شادی کرنا غیر قانونی ہے.

ناروے میں عام طور پر بچے جس سے شادی کرنا چاہتے ہیں ان کو خود ڈھونڈ لیتے ہیں ۔ شادی کا فیصلہ کرنے سے پہلے کئی لوگوں کی محبوب /محبوبہ کا ہونا عام بات ہے۔ زیادہ تر لوگ شادی سے پہلے اکٹھے رہتے ہیں۔ اسے ساتھ رہنے والا ساتھی کہتے ہیں ۔ ناروے میں ایک ساتھ رہنے والوں میں سے ایک چوتھائی کبھی شادی نہیں کرتے، لیکن ساتھ رہتے ہیں اور اکثر بچے بھی ہوتے ہیں۔

illustrasjon av et par. mannen holder en barnevogn, damen holder en jobbkoffert.

ناروے میں ایک ساتھ رہنے والوں میں سے ایک چوتھائی کبھی شادی نہیں کرتے، لیکن ساتھ رہتے ہیں اور اکثر بچے بھی ہوتے ہیں۔

جب لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں تو ہم اسے مخالف جنس پرست کہتے ہیں۔ جب ایک ہی جنس کے دو افراد پیار کرتے ہیں تو اسے ہم جنس پرستی کہا جاتا ہے۔

کچھ ممالک میں، ہم جنس پرست ہونا غیر قانونی ہے اور ہم جنس پرستوں کو ہم جنس پرستوں کے طور پر رہنے کے لیےسزا دی جاتی ہے یہاں تک کےقتل بھی کیا جا سکتا ہے۔ کچھ مذاہب کہتے ہیں کہ ہم جنس پرستی غلط ہے۔

ناروے میں آپ جس کے ساتھ رہنا چاہیں رہ سکتے ہیں۔ ہم جنس پرستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا غیر قانونی ہے، اور ہم جنس پرست، مثال کے طور پر، مخالف جنس پرستوں کی طرح برابری کی بنیاد پر شادی کر سکتے ہیں۔

illustrasjon av tre par som holder hodene sine mot hverandre. ett par er to jenter, ett par er to gutter og et par er en gutt og en jente
ناروے میں آپ جس کے ساتھ رہنا چاہیں رہ سکتے ہیں۔ .

جنسی تعلقات رومانوی تعلقات کا ایک فطری عمل ہے۔ یہ اچھی اور ذاتی فعل ہے جسے دو لوگ آپس میں بانٹ سکتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کہ آپ رشتے سے منسلک ہیں، تو آپ ہمیشہ اپنی جنسیت کا فیصلہ میں خود مختار ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے جنسی تعلق کا فیصلہ آپ خود کرتے ہیں کہ آیا آپ جنسی عمل کرنا چاہتے ہیں اور کس کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ کسی اور کو، خواہ والدین، میاں بیوی اور نہ ہی محبت کرنے والوں کو، آپ کی جنسیت پہ اختیار ہے۔

illustrasjon: en jente med et strengt utrykk i ansiktet holder et "stopp"symbol foran kroppen
آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا آپ جنسی عمل کرنا چاہتے ہیں اور آپ یہ کس کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

جنسی ملاپ جس کے لیے آپ نے رضامندی نہ دی ہو اسے زنا بالجبر کہا جاتا ہے۔ یہ
ناروے میں غیر قانونی ہے اور اس میں قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ دوسروں کو چھونے یا محسوس کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے جب تک کہ آپ نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت دی ہو۔ اگر آپ کو شک ہے کہ آیا کسی کو چھونا یا گلے لگانا ٹھیک ہے تو آپ بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔

illustrasjon av norges lover, en bok

Ordliste

Arrangert ekteskap – Familien velger ektefelle til barna
Samboer – Å bo sammen uten å være gift
Heteroseksuell – Å forelske seg i noen av motsatt kjønn
Homoseksuell – Å forelske seg i noen av samme kjønn
Voldtekt – Tvunget seksuell kontakt

لغت

طے کردہ شادی – خاندان بچوں کے لیے شریک حیات کا انتخاب کرتے ہیں۔
ساتھی – شادی کیے بغیر ساتھ رہنا
مخالف جنس پرست – مخالف جنس کے ساتھ محبت کرنا
ہم جنس پرست – ایک ہی جنس کے ساتھ محبت کرنا
زنا بالجبر – زبردستی جنسی رابطہ

Tekst og bilde er gjengitt og oversatt med tiltatelse fra Bergen kommune og zmekk.no