Islam//اسلام
اسلام مشرق وسطیٰ میں قا ئم ہونے والے تین عالمی مذاہب میں سب سے کم عمرمذ ہب ہے ۔ یہود یت اورعیسا ئیت دوسرے دو مذاہب ہیں جن کی بنیاد مشرق وسطیٰ میں رکھی گئی تھی۔ یہود یوں اور عیسا ئیوں کی طرح مسلمان بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صرف ایک ہی خدا پایا جاتا ہے۔ اسی لیے انہیں وحدانیت کا مذہب کہا جاتا ہے۔
عیسا ئیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔ دنیا میں تقریبا ً 1.7 بلین مسلمان ہیں۔ جو لوگ اسلام پرعمل کرتے ہیں مسلمان کہلاتے ہیں۔ اسلامی بھا ئی چارہ کو عربی میں اُمت کہا جاتا ہے۔ اُمت کو دو بڑے ٗگروہ میں بانٹا جا سکتا ہے۔ جو شیعہ اور سنی مسلمان کہلا ئے جاتے ہیں۔ نبی محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی بنیاد تقریبا ً 610 عیسوی میں رکھی۔ یہ شہر مکہ میں ہوا تھا جہاں وہ خود پیدا ہو ئے تھے۔ مکہ سعودی عرب میں واقع ہے۔ ہما رے نبی محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا انتقال 632 عیسوی میں ہوا تھا۔
قران اور حدیث
قران پاک اسلام کی سب سے اہم مقدس کتاب ہے۔ اسلام کے مطابق قران رسول محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا۔ قران عربی زبان میں لکھا گیا ہے ۔
قران پاک 114 سورتوں پر مشتمل ہے۔ تقریبا ً ساری سورتوں کو لمبا ئی کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ شروع میں لمبی سورتیں آتی ہیں اور آخر میں چھوٹی ۔ سب سے پہلی سورت اس سے مستثنیٰ ہے، یہ افتتاحی سورت الفاتحہ ہے ۔
رسول محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد ان کی کہی ہوئی باتیں اور انھوں نے جو کچھ کیا تھا اس کو کتابی شکل میں لکھا گیا جسے حد یث کہا جاتا ہے۔ قران اور حدیث کے زریعہ مسلمانوں کو بتایا جاتا ہے کہ صحیح طریقے سے زندگی کس طرح گزارنی ہے۔
پانچ ستون۔
پانچ ستون وہ اصول ہیں جن پر مذہب کی بنیاد رکھی گئی ہے اور انہیں مذہب کے بنیادی فرائض کہا جاتا ہے۔اسلام کو قانون کا مذہب کہا جاتا ہے۔اس کے باوجود مسلمانوں کے لیے نیت کے صحیح ہونے پر مذہب کا دارومدار ہے۔
شہادت
ایمان کی شہادت، اسلام کے پانچ ستونوں میں سے پہلا ستون ہے۔ یہ عربی میں اس طرح سے پڑھا جاتا ہے”اشھدُ ان لا الہ الا اللہ و اشھدُ ان محمد رسول اللہ” اردو میں اس کا مطلب یہ ہو گا۔
گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔
نماز
دوسرا ستون نماز ہے۔ دن بھر میں پانچ مرتبہ مسلمان اللہ کی عبادت میں نماز ادا کرتے ہیں۔ مسلمان نماز ادا کرنےکے لیے جا ئے نماز استعمال کرتے ہیں ، جا ئے نماز کو اس طرح بچھایا جاتا ہے کہ جسم کا رخ مکہ کی طرف ہو۔
نماز سے پہلے مسلمان کا پاک اور صاف ہونا بہت ضروری ہے۔ نماز عربی میں پڑھی جاتی ہے اور اس میں قران کی عبارات پڑھی جاتی ہیں۔ نماز میں جسم کو مقررہ طریقوں سے حرکت میں لایا جاتا ہے: انسان کھڑا ہوتا ہے، رکوع میں جھکتا ہے، گھٹنوں کے بل سجدے میں جاتا ہے جہاں پیشانی اور ہاتھ زمین پر ہوتے ہیں، اور بیٹھتا ہے۔ جمعہ کی نماز جمعہ کے دن دوپہر کے وقت اجتماعی نماز ہوتی ہے جو کہ مسجد میں ادا کی جاتی ہے۔ نماز کے علاوہ آپ جمعہ کے دن خطبہ بھی سنتے ہیں۔ جو شخص نماز کی امامت اور خطبہ دیتا ہے اسے امام کہتے ہیں۔
زکوٰۃ
تیسرا ستون فلاح بہبود میں تعاون ہے، اسے زکوٰۃ کہتے ہیں ۔ زکوٰۃ ایک ذ مہ داری ہے جو کسی شخص کے پاس موجود رقم، زیورات اور جائیداد کے حساب سے دی جاتی ہے۔ یہ رقم ضرورت مندوں کو دی جاتی ہے۔
روزے
روزہ اسلام کا چوتھا ستون ہے۔ روزے رمضان کے مہینے میں رکھے جاتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ طلوع افتاب سے لے کرغروب آفتاب تک کچھ کھا پی نہیں سکتے ہیں ۔ بچوں کو روزہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ غروب آفتاب کے بعد پورا گھرانہ کھانے پر جمع ہوتا ہے جسے افطار کہتے ہیں۔ رمضان مبارک میں یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کہ پاس جو کچھ ہے اس کا شکر ادا کریں، اور جن لوگوں کے پاس کم ہے ان کے ساتھ ہمدردی کریں ۔
حج
پانچواں ستون حج ہے جس کے لیے مکے کا سفر کیا جاتا ہے۔ حج کے بہت سے ارکان ہیں ۔ حج کے تمام ارکان کو ادا کرنا ضروری ہے تا کہ حج کے سفر کا مقصد پورا کیا جا سکے۔ مثال کے طور پرخانہ کعبہ کے گرد سات مرتبہ چکر لگا نا ایک رکن ہے۔ خانہ کعبہ ایک مقدس جگہ ہے کیونکہ یہاں حجرہ اسود موجود ہے۔ اسلام کے مطابق حجرہ اسود بنیادی طور پر ایک آسمانی پتھر ہے جسے فرشتہ جبریل علیہ اسلام آسمان سے لائے تھے۔
مسلمان کی زندگی میں حج کرنا ایک مرتبہ فرض ہے اگر ان کے پاس وسائل ہوں۔ ہر سال تقریبا ً تین سے چار ملین مسلمان مکے کے لیے سفر کرتے ہیں۔
Kaba ligger inne i hovedmoskeen i Mekka. Bilde: Pixabay, Konevi