Økosystem // ماحولیاتی نظام
ایک ماحولیاتی نظام زندہ جانداروں اور ماحول کے درمیان جہاں وہ رہتے ہیں باہمی تعاون سے ہوتا ہے۔ زمین پر بہت سے مختلف ماحولیاتی نظام پا ئے جاتے ہیں۔ ماحولیاتی نظام کا حجم مختلف ہوتا ہے۔ کچھ ماحولیاتی نظام چھوٹے ہوتے ہیں ،مثال کے طور پر پانی کا تالاب۔ دوسرے ماحولیاتی نظام بڑے ہوتے ہیں، مثال کے طور پر دلدل، صحراء ، جھیل، سمندر اور جنگل۔
غیرحیاتی عوامل
ماحولیاتی نظام میں جو چیزیں بےجان ہیں اُنہیں غیر حیاتی عوامل کہتے ہیں۔ غیرحیاتی عوامل کی مثالیں موسم اور آب وہوا، مٹی، سورج کی روشنی، ماحول میں نمکیات اور دیگر کیمیائی مادے ہیں۔
حیا تی عوامل
جو چیزیں قدرت میں زندہ ہیں اُنہیں حیاتی عوامل کہتے ہیں۔ جانور، پودے، کیڑے مکوڑے اور چھوٹے حیاتی اجزا ، حیاتی عوامل کی مثالیں ہیں۔ ماحولیاتی نظام حیاتی اورغیرحیاتی دونوں عوامل پر منحصر ہیں۔
حیاتیات کا انحصار ایک دوسرے پرہوتا ہے
.
ایک ماحولیاتی نظام میں زندہ جانداروں کو زندہ رہنے اور دوبارہ پیدا کرنے کے لیے غیر حیاتی عوامل کا ایک دوسرے پر انحصار ہوتا ہے۔ پودے مردہ نامیاتی اجزا کو توڑنے کے لیے پھپھوندی اور جراثیم پر انحصار کرتے ہیں تاکہ یہ دوبارہ مٹی بن جائیں۔ پودوں کو بڑھنے کے لیے مٹی سے غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ جانوروں کو زندہ رہنے کے لیے پودے کھانا ضروری ہیں۔ کچھ جانور دوسرے جانوروں کو کھا کر غذائیت حاصل کرنے پر انحصار کرتے ہیں ۔ پھپھوندی اور جراثیم کو مردہ پودوں اور جانوروں سے غذائیت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پیداواری ذرائع
کچھ حیاتیات غیرنامیاتی مواد سے نامیاتی مواد تیار کر سکتے ہیں۔ یہ پیداواری ذرا ئع کہلاتے ہیں۔ پیداواری ذرائع غذائی اجزا پیدا کرتے ہیں، اور وہ فوٹوسینتھیسس (یعنی روشنی کے زریعہ کیمیائی عمل ) کے ذریعےایسا کرتے ہیں۔ پودے اور سبزپھپھوندی ایک ماحولیاتی نظام میں پیداواری ذرائع ہیں۔ پیداواری ذرائع اپنی ضرورت کی تمام خوراک خود بنا سکتے ہیں۔
صارفین
جو جانور اپنی خوراک خود نہیں بنا سکتے۔وہ پودوں یا دوسرے جانوروں پر انحصار کرتے ہیں۔ غذا کو حاصل کرنے والوں کے لیے ایک اور لفظ “صارف” استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہم انہیں صارفین کہتے ہیں۔ صارف کا مطلب وہی ہے جو استعمال کرنے کا ہے۔ اس لیے ان جانوروں کو صارفین بھی کہا جاتا ہے۔
تحلیلی عوامل
تحلیلی عوامل وہ نامی جاندار ہیں جو مردہ جانوروں اور پودوں کو کھا کر زندہ رہتے ہیں۔ جراثیم اور پھپھوندی تحلیلی عوامل کی مثالیں ہیں۔ ماحولیاتی نظام میں تحلیلی اجزا اہم ہوتے ہیں، کیونکہ وہ مردہ جانوروں اور پودوں کو گلا سڑا دیتے ہیں۔اس عمل میں مردہ جانوروں سے غذائی اجزا خارج ہوتے ہیں۔ یہ نئے پودوں کے لیے غذائیت سے بھرپور مٹی فراہم کرتے ہیں۔
Alle bilder er hentet fra AdobeStock