Rettsstaten // قانونی ریاست
تمام ممالک کےاپنے قوانین اور ضوابط ہوتے ہیں جن پر وہ عمل کرتے ہیں ۔ لیکن کچھ ممالک میں قوانین وہاں رہنے والے ہر فرد پر یکساں طور پر لاگو نہیں ہوتے ہیں۔ وہاں کسی کو بلا وجہ جیل میں ڈالا جا سکتا ہے، جب کہ کچھ لوگ قانون توڑ کر بھی سزا نہیں پاتے۔
ناروے میں ایسا نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناروے ایک قانونی ریاست ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سب کو قوانین پر ایک جیسا عمل کرنا چاہیے، اور یہ کہ عدالتیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ قانون توڑنے والوں کو سزا دی جائے۔
جو ممالک قانونی ریاست نہیں ہوتے، وہ اسی طرح قوانین پر عمل نہیں کرتے۔ وہاں، مثال کے طور پر، امیر یا طاقتور لوگ پولیس یا جج کو رقم دے کر سزا سے بچ سکتے ہیں۔
اگر کوئی حد سے تیز گاڑی چلا رہا ہو اور اسے پولیس روک لے، تو وہ کیس رپورٹ ہونے سے بچنے کے لیے پولیس کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے۔ اسے رشوت کہتے ہیں ۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت میں جج کو جانتے ہوں اور اس طرح انہیں نرم سزا ملے۔
جو ممالک قانونی ریاست نہیں ہوتے ، وہاں پولیس بھی بغیر کسی جرم کے انسان کو جیل میں ڈال سکتی ہے۔ ایسا اس وقت ممکن ہوتا ہے جب اقتدار میں رہنے والوں سے آپ کی سیاسی رائے مختلف ہو یا مذہب مختلف ہو۔
ناروے میں ایسا نہیں ہے۔ یہاں ہر ایک کو منصفانہ قانونی چارہ جوئی (ٹرائل) کا موقع حاصل ہے اگر ان پر قانون شکنی کا الزام لگایا جائے اور پولیس اس بات کو یقینی بناۓ کہ قانون سب پر یکساں لاگو ہے، چاہے ان کے پاس کتنا ہی پیسہ یا طاقت ہو۔
اگر ناروے میں وزیر اعظم تیز گاڑی چلاتا ہے تو اسے بھی اسی طرح سزا دی جاتی ہے جس طرح سب کو دی جاتی ہے۔ قانونی ریاست میں رہنے کا یہی طریقہ ہے۔
مشق
- 1. پولیس سٹیٹ میں رہنا غیر محفوظ کیوں ہو سکتا ہے؟
- 2.آپ جس ملک سے آئے ہیں وہاں کی پولیس کے بارے میں آپ کی کیا راۓ ہے؟
ڈکشنری
قانونی ریاست – ایک ایسی ریاست جہاں قانون سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔
قانونی چارہ جوئی – ایک تنازعہ جس کا فیصلہ عدالت میں جج کرتا ہے۔
پولیس اسٹیٹ – ایک ایسی ریاست جہاں لیڈر اور پولیس جس کو چاہے قید کر سکتی ہے اور سزا دے سکتی ہے۔
رشوت – آپ کی مدد کے لیے سرکاری ملازم کو غیر قانونی رقم کی ادائیگی
Tekst og bilder er oversatt og publisert etter avtale med Zmekk.no