Fornybare energikilder // قابل جدید توانائی کے ماخذ
<
ہمارے روزمرہ میں ہم بجلی کا کافی استعمال کرتے ہیں۔ یہ بجلی ہمیں مختلف توانائی کے ماخذ سے ملتی ہے۔ توانائی کے دو قسم کے ماخذ پائے جاتے ہیں؛ قابل جدید توانائی کے ماخذ اور ناقابل جدید توانائی کے ماخذ۔ اس مضمون میں ہم قابل جدید توانائی کے ماخذ پر نظرثانی کریں گے۔
توانائی کے ماخذ کا قابل جدید ہونے کا مطلب ہے کہ توانائی ہمارے استعمال سے ختم نہ ہو۔ جدید توانائی قدرتی عمل کی وجہ سے برابر تیار ہوتی رہتی ہے۔ اس طرح کے قدرتی توانائی کے ماخذ کی مثال؛ پانی کی توانائی، ہوا کی توانائی اور شمسی توانائی ہیں۔ یہ تین توانائی کے ماخذ سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ یہ تین توانائی کے ماخذ مختلف طریقے سے سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔
پانی کی توانائی
پانی کی توانائی بہتے ہوے پانی سے بنتی ہے۔ ناروے میں بہتے ہوے پانی کے آبشار اور دریا پائے جاتے ہیں جس سے ہم توانائی بنانے کے لئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سورج کی گرمی سے پانی بخارات بن جاتے ہیں۔ پھر پانی بادلوں میں جمع ہوتا ہے اور آخر میں بارش سے برستا ہے۔ زمین پہ پانی دریا اور آبشاروں کے زریعہ سمندر میں جا ملتا ہے۔
ہوائی توانائی
سورج ہوا کو گرم کرتا جس کی وجہ ہوا حرکت میں آجاتی ہے۔ اسے ہم تیز ہوا کہتے ہیں۔ چلتی ہوا سے ہم توانائی بنا سکتے ہیں۔ ہوائی چکی بنا کر ہم اس توانائی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہوائی چکی نئی ایجاد نہی ہے اور کافی عرصے سے اناج پیس کر آٹا بنانے کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔
شمسی توانائی
سورج کی توانائی سے ہم پانی اور گھر گرم کر سکتے ہیں۔ شمسی توانائی سے برقی توانائی بنائی جاتی ہے اس کے لیے آفتابی برقی پینل استعمال کیا جاتا ہے۔