Svømming i skolen//اسکول میں تیراکی
جسمانی تعلیم کے مضمون میں طلباء کو تیراکی کی تربیت اندر اور باہر دی جاتی ہے۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کو پانی میں ، پانی کے کِنارے، اور پانی کے اندر محفوظ رہنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے-

اندر تیراکی کی تربیت ایک سوئمنگ پوُل میں دی جاتی ہے- لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں، لیکن تیراکی کے لِباس علیحدہ، اپنے اپنے کمرو ں میں تبدیل کرتے ہیں – کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں پہلے کپڑے اُتار کر نہاتے ہیں پھر تیراکی کا لِباس پہنتے ہیں – طلبا ء صابن، تولیہ اور تیراکی کا لِباس ( سوئمنگ ڈریس، بُرکینی، تیراکی کی چھوٹی یا لمبی پینٹ) اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

باہر تربیت نمکین پانی یا میٹھے پانی میں دی جاتی ہے- لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں لیکن تیراکی کے لِباس علیحدہ ، اپنے اپنے کمروں میں بدلتے ہیں۔ تیراکی کا لِباس موسم کے لحاظ سے مختلِف ہوتا ہے۔

تربیت کے دوران طلباء پانی میں تیراکی اور پانی کے قریب مختلف حالات کے مطابق روک تھام اور اُن کا مقابلہ کرنے کی مہارت حاصل کرتے ہیں۔ جب طلبا ء فارغ اوقات میں دوستوں کے ساتھ تیراکی کرنے جاتے ہیں توا ن کا ان اہم مہارتوں پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔

والدین یا سرپرست کے طور پر آپ اپنے بچّے کی تعلیم وتربیت کے لیے اہم کِردار ادا کرتے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس اِس تعلیم کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو اسکول سے رابطہ کریں۔ تیراکی کی تربیت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے
دیکھیں svømmedyktig.no

Utviklet av Nasjonalt senter for mat, helse og fysisk aktivitet i samarbeid med Nasjonalt senter for flerkulturell opplæring. Illustrasjoner av Thomas Madsen.