سخت سردی میں بچوں کو کپڑے پہنائیں

بچوں کو گرم اور خشک رکھنے کے لیے لباس کی تین تہوں میں پہنانا بہتر ہے۔ ہر تہہ اندرونی سے لے کر بیرونی تک کا ایک خاص کام ہوتا ہے. یہ تینوں تہہ ایک ساتھ مل کرجسم کو خشک، موصل اور ہوا اور برف سے محفوظ رکھتے ہیں

Illustrasjon av ei jente med ullundertøy

اندرونی تہہ

سب سے اندرونی تہہ جسم کو خشک رہنے میں مدد دیتی ہے۔ اونی زیر جامہ یا سپر زیر جامہ پہنیں جو پتلا اور تنگ ہو اور براہ راست جلد سے لگا ہوا ہو۔ اون جلد سے بہت زیادہ نمی کو دور کرتی ہے اور گیلے ہونے پر بھی اپنی خصوصیت برقرار رکھتی ہے۔ سپر زیر جامہ اون سے زیادہ نمی منتقل کرتا ہے، لیکن گیلے ہونے پر اپنی یہ خصوصیت کھو دیتا ہے۔ اندرونی تہہ میں سوت کا استعمال کرنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ گیلی ہو جاتی ہے اور گرمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے۔

Illustrasjon av ei jente med ullegenser og bukse

درمیانی تہہ

درمیانی تہہ کا بنیادی کام ہے کہ وہ سردی سے محفوظ رکھے۔

یہ اندرونی اور بیرونی تہوں کے درمیان کی ہوا ہے جو گرمی کو برقرار رکھتی ہے۔ لہٰذا، درمیانی تہہ کے کپڑے جسم پر تھوڑے ڈھیلے ہوں ، لیکن زیادہ بڑے نہ ہوں۔ اون یا اونی کپڑوں کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ موٹائی کو درجہ حرارت کے مطابق ترجیح دیں۔ اپنے پیروں کو گرم اور خشک رکھنے کے لیے اونی جرابوں کا استعمال کریں۔

illustrasjoon som viser jente i en gul vinter dress med blå lue og blåe votter. Hun har også på brune vintersko

بیرونی تہہ

بیرونی تہہ ہوا، بارش اور برف سے محفوظ رکھتی ہے۔ آپ مکمل سوٹ یا جیکٹ اور پتلون کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔ بیرونی پتلون یا مکمل سوٹ کے نیچے الاسٹک کی پٹی ہونی چاہیے جوجوتے کے نیچے پھنسائی جا سکے تاکہ پتلون کو اوپر پھسلنے سے روکے اسطرح برف اورپانی کو اندر داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

ایک ٹوپی جو گرمی کو اچھی طرح سے برقرار رکھتی ہے پورے جسم کو گرم رکھنے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ گرمی سب سےزیادہ سرسے ضائع ہوتی ہے۔ اس لیےاس بات کا خیال رکھیں کہ ٹوپی کانوں کے گرد صحیح طریقے سے بیٹھی ہو اور پیشانی، گالوں اور گردن کو ڈھانپے۔ آپ اپنی گردن کی حفاظت کے لیے مفلریا گردن کے لیے خصوصی گول مفلر پہن سکتے ہیں۔

گرم اور پانی سےمحفوظ دستانےاستعمال کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ اچھی طرح فٹ ہوں تاکہ پانی اور برف اندر نہ جائے۔

بچے اپنے پیر گرم رکھنے کے لیے پیر کی انگلیوں کو حرکت دیے سکیں ۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ موٹےاور اونی جرابوں کے ساتھ جوتوں میں کافی جگہ ہو۔

یاد رکھیں:

  • اگر ہوا چل رہی ہو تو ٹھنڈک زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
  • چھوٹے بچے کو بڑوں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک لگتی ہے۔
  • درجہ حرارت زمین کے قریب کم ہوتی ہے۔
  • بچے پر نظر رکھیں اور گردن پر محسوس کرتے رہیں کہ بچہ مناسب طور پر گرم ہے ۔

Denne siden er også utskriftsvennlig. Trykk på "skriv ut” knappen øverst i innlegget.

Les mer om klær og påkledning i vinterkulda på flere språk her

سخت سردی میں بچوں کو کپڑے پہنائیں

بچوں کو گرم اور خشک رکھنے کے لیے لباس کی تین تہوں میں پہنانا بہتر ہے۔ ہر تہہ اندرونی سے لے کر بیرونی تک کا ایک خاص کام ہوتا ہے. یہ تینوں تہہ ایک ساتھ مل کرجسم کو خشک، موصل اور ہوا اور برف سے محفوظ رکھتے ہیں۔

Illustrasjon av ei jente med ullundertøy

اندرونی تہہ

سب سے اندرونی تہہ جسم کو خشک رہنے میں مدد دیتی ہے۔

اونی زیر جامہ یا سپر زیر جامہ پہنیں جو پتلا اور تنگ ہو اور براہ راست جلد سے لگا ہوا ہو۔ اون جلد سے بہت زیادہ نمی کو دور کرتی ہے اور گیلے ہونے پر بھی اپنی خصوصیت برقرار رکھتی ہے۔ سپر زیر جامہ اون سے زیادہ نمی منتقل کرتا ہے، لیکن گیلے ہونے پر اپنی یہ خصوصیت کھو دیتا ہے۔ اندرونی تہہ میں سوت کا استعمال کرنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ گیلی ہو جاتی ہے اور گرمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے۔

Illustrasjon av ei jente med ullegenser og bukse

درمیانی تہہ

درمیانی تہہ کا بنیادی کام ہے کہ وہ سردی سے محفوظ رکھے۔

یہ اندرونی اور بیرونی تہوں کے درمیان کی ہوا ہے جو گرمی کو برقرار رکھتی ہے۔ لہٰذا، درمیانی تہہ کے کپڑے جسم پر تھوڑے ڈھیلے ہوں ، لیکن زیادہ بڑے نہ ہوں۔ اون یا اونی کپڑوں کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ موٹائی کو درجہ حرارت کے مطابق ترجیح دیں۔

اپنے پیروں کو گرم اور خشک رکھنے کے لیے اونی جرابوں کا استعمال کریں۔

illustrasjoon som viser jente i en gul vinter dress med blå lue og blåe votter. Hun har også på brune vintersko

بیرونی تہہ

بیرونی تہہ ہوا، بارش اور برف سے محفوظ رکھتی ہے۔

آپ مکمل سوٹ یا جیکٹ اور پتلون کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔ بیرونی پتلون یا مکمل سوٹ کے نیچے الاسٹک کی پٹی ہونی چاہیے جوجوتے کے نیچے پھنسائی جا سکے تاکہ پتلون کو اوپر پھسلنے سے روکے اسطرح برف اورپانی کو اندر داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

ایک ٹوپی جو گرمی کو اچھی طرح سے برقرار رکھتی ہے پورے جسم کو گرم رکھنے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ گرمی سب سےزیادہ سرسے ضائع ہوتی ہے۔ اس لیےاس بات کا خیال رکھیں کہ ٹوپی کانوں کے گرد صحیح طریقے سے بیٹھی ہو اور پیشانی، گالوں اور گردن کو ڈھانپے۔ آپ اپنی گردن کی حفاظت کے لیے مفلریا گردن کے لیے خصوصی گول مفلر پہن سکتے ہیں۔

گرم اور پانی سےمحفوظ دستانےاستعمال کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ اچھی طرح فٹ ہوں تاکہ پانی اور برف اندر نہ جائے۔ بچے اپنے پیر گرم رکھنے کے لیے پیر کی انگلیوں کو حرکت دیے سکیں ۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ موٹےاور اونی جرابوں کے ساتھ جوتوں میں کافی جگہ ہو۔

یاد رکھیں:

  • اگر ہوا چل رہی ہو تو ٹھنڈک زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
  • چھوٹے بچے کو بڑوں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک لگتی ہے۔
  • درجہ حرارت زمین کے قریب کم ہوتی ہے۔
  • بچے پر نظر رکھیں اور گردن پر محسوس کرتے رہیں کہ بچہ مناسب طور پر گرم ہے ۔

Les mer om klær og påkledning på flere språk ved å scanne QR-koden

morsmal.no

Vil du ha en brosjyre om vinterklær på mange språk?

No posts