Valg og politiske partier // انتخابات اورسیاسی جماعتیں
نورا ابھی اٹھارا سال کی ہوئی ہے اور الیکشن میں ووٹ دے سکتی ہے۔ اُسے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کون سی پارٹی اُس کے لیے بہتر ہے۔
بہت سی مختلف سیاسی پارٹیاں ہوتی ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ اسے کس کو ووٹ دینا چاہیے، نورا پارٹی کے پروگرام پڑھتی ہے۔ پارٹی پروگرام یہ ظاہر کرنے کے لیے بناتے ہیں کہ پارٹیاں کیا سوچتی ہیں اور کیا حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ نورا الیکشن سے پہلے اخبارات اور ٹی وی پر نظر رکھ رہی ہے، جہاں مختلف پارٹیوں کے رہنما مباحثوں میں ملتے ہیں اور وہ اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ اور ہر پارٹی عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ انہیں ووٹ دیں۔
ناروے میں ہر دوسرے سال انتخابات ہوتے ہیں، اور دو مختلف قسم کے انتخابات ہوتے ہیں۔ ہر دو سال کے وقفوں سے پارلیمانی انتخابات اور دوسرے سال بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں ۔ ۱۸ سال سے زیادہ عمر کے تمام نارویجین شہری پارلیمانی انتخابات میں ووٹ دے سکتے ہیں۔اور بلدیاتی انتخابات میں ۱۸ سال سے زیادہ عمر کا کو ئی بھی شخص جو ناروے میں کم از کم ۳سال سے مقیم ہو ووٹ دے سکتا ہے۔
پارلیمانی انتخابات میں آپ ووٹ دیتے ہیں کہ کس پارٹی کو پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نمائندے ملیں گے۔سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعتیں حکومت بناتی ہیں اور وزیراعظم پر متفق ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ اور حکومت اُن اہم معاملات پر فیصلہ کرتی ہیں جو پورے ملک سے متعلق ہوتے ہیں۔ نورا کے لیے سب سے اہم مسا ئل میں سے ایک یہ ہےکہ اس کے علاقے میں سائیکل کے مزید راستے بنائے جائیں۔اس طرح کے علاقائی معاملات پارلیمنٹ اور حکومت کے ذریعےنہیں نمٹائے جاتے ہیں ۔اس لیے ناروےمیں مقامی جمہوریت ہے۔مقامی سیاستدانوں کا شہریوں کے ساتھ قریبی رابطہ ہے اور وہ لوگوں کی ضرورت کے مطابق پالیسی کو سن سکتے ہیں اور ڈھال سکتے ہیں۔
مقامی انتخابات میں ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ کی انتظامیہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ضلعوں پر حکومت کرتی ہیں اور تمام بلدیاتوں کو تعاون کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ضلع دیگر چیزوں کے علاوہ کالج یعنی کہ۱۱ سے لے کر ۱۳ کلاس کے اسکولوں ،عجائب گھروں اور ضلع میں رہنے والے ہر فرد کے دانتوں کی صحت کی خدمات کے بھی ذمہ دار ہیں۔
بلدیہ کی انتظامیہ بلدیاتوں میں فیصلہ کرتی ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعتیں بلدیہ کی انتظامیہ میں نشست حاصل کرتی ہیں۔ہر بلدیہ کی انتظامیہ کی قیادت ایک میئر کرتا ہے۔ حکومت بلدیہ دیگر چیزوں کے علاوہ اسکولوں، نرسنگ ہومز، سماجی امداد،کنڈرگارڈن اور سڑکوں کی ذمہ دار ہے۔ بلدیہ کی انتظامیہ فیصلہ کرتی ہے کہ کیا مزید سائیکل کے لیے راستے بنائے جائیں۔ جیسا کہ نورا کی خواہش ہے۔ نورا وہ جماعت ڈھونڈ لیتی ہے جوسائیکل کے راستوں میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتی ہے تو وہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں کو ووٹ دے گی۔ اگر انہیں کافی ووٹ ملتے ہیں تو وہ بلدیہ میں سائیکل کے نئے راستے بنا سکتے ہیں۔
ڈکشنری ۔ لغت
پارٹی کا پروگرام |
سیاسی جماعت کس چیز پر یقین رکھتی ہے اور کام کرنا چاہتی ہے اس کا جائزہ |
پارلیمانی انتخابات |
انتخابات میں آپ ووٹ دیتے ہیں کہ کس پارٹی کو پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نمائندے ملیں گے۔سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعتیں حکومت بناتی ہیں |
مقامی انتخاب |
مقامی انتخابات میں ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ کی انتظامیہ کا انتخاب کیا جاتا ہے |
ضلع |
ایک جغرافیائی علاقہ۔ ضلعے کو بلدیات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ |
بد لیہ |
ایک جغرا فیائی علاقہ۔ ناروے میں کئی سو بدلیات ہیں۔ |